سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ پر آنے والے لوگوں کو خبردار کردیا

سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ پر آنے والے لوگوں کو خبردار کردیا
سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ پر آنے والے لوگوں کو خبردار کردیا

  

جدہ (محمد اکرم اسد) محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عمرہ ویزہ پر آنے والے معتمرین کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ویزے کی معیاد کا خاص خیال رکھیں اور مقررہ وقت پر واپس چلے جائیں۔ ویزے کی معیاد کے بعد مملکت میں قیام غیر قانونی ہے اور غیر قانونی قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید ہوسکتی ہے۔ اس طرح ان افراد کو مدد فراہم کرنے والوں کو سزا ہوسکتی ہے۔ معتمر کو اپنے ہاں ٹھہرانے والے کو ایک لاکھ ریال جرمانہ اور چھ ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔

مزید : عرب دنیا