مرتے دم تک ’’برہنہ سیلفیاں‘‘ شیئر کرتی رہوں گی : امریکی ماڈل و اداکارہ کم کردشیان نے شرمناک اعلان کر دیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور امریکی ماڈل ، ٹی وی ریالٹی سٹار اوراداکارہ کم کردشیا ن نے اپنے مداحوں سے شرمناک وعدہ کیا ہے کہ وہ مرتے دم تک اپنے پرستاروں کے لئے ’’برہنہ سلفیاں‘‘ شیئر کرتی رہیں گی ۔
امریکی میڈیا ‘‘کے مطابق مشہور ماڈل اور ریالٹی سٹار کم کردشیان جو ہمیشہ اپنی نازیبا حرکتوں کی وجہ سے میڈیا میں ’’اِن ‘‘ رہتی ہیں نے ’’ویب ایوارڈ 2016ء ‘‘ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’میں جب تک زندہ رہوں گی، مفت برہنہ سلفیاں پوسٹ کرتی رہوں گی‘‘واضح رہے کہ ’’کم کردشیان ‘‘ سوشل میڈیاپر ،مختلف ایپس ،ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بڑی متحرک رہتی ہیں ،کم نے دو ماہ قبل اپنی ’’مکمل برہنہ تصاویر ‘‘ شیئر کیں تھیں جبکہ حال ہی میں اس نے ایک بار پھر اپنی عریاں تصاویر شیئر کیں ہیں ، جس پر معروف امریکی گلوکار ہ بیٹیمڈلر نے کم کردشیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سیلفی کا استعمال کسی اچھے مقصد کے لئے کرو ۔