’اب ہم عراق پر حملہ کریں گے‘ پاکستان سے بڑا اعلان ہوگیا

’اب ہم عراق پر حملہ کریں گے‘ پاکستان سے بڑا اعلان ہوگیا
’اب ہم عراق پر حملہ کریں گے‘ پاکستان سے بڑا اعلان ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگردوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا، لیکن کچھ بیرونی طاقتیں اب بھی ان عناصر کو اپنے سازشی نظریات میں زندہ رکھے ہوئے ہیں اور ان کے مستقبل کے عزائم کے بارے میں بھی خبردار کرتی رہتی ہیں۔
اخبارٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک ایسی ہی رپورٹ میں سینئر امریکی اور یورپی انٹیلی جنس و انسداد دہشت گردی ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کی مبینہ طور پر پاکستان میں موجود لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی تحریک کو شام منتقل کیا جائے، جہاں النصرہ فرنٹ کے ساتھ مل کر عراق پر چڑھائی کی جائے گی۔

’ہم ایٹمی ہتھیاروں کا انبار لگالیں گے‘ وہ اعلان جس نے دنیا کو پریشان کردیا، نیا خطرہ!
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ القاعدہ شام میں اپنی خلافت کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے، اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اقدام القاعدہ اور داعش کے درمیان ایک نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔ یورپی ماہرین اس پریشانی کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ شام میں القاعدہ کی خلافت عراق، ترکی، اردن اور لبنان سے جنگجوﺅں کو بھرتی کرے گی اور اس کی پیشقدمی صرف عراق تک محدود نہیں رہے گی۔
یورپی دفاعی ماہرین سمجھتے ہیں کہ القاعدہ کی شامی خلافت یورپ سے خطرناک حد تک قریب ہوگی جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ شام میں القاعدہ کی خلافت کا قیام اور عراق پر حملہ کب ہوگا، لیکن یہ ضرور کہا گیا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔