عمران خان کل قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے :شاہ محمود قریشی

عمران خان کل قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے :شاہ محمود قریشی
عمران خان کل قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے :شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قرشی نے کہا ہے کہ عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے اور اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کل اسمبلی میں خطاب کریں گے ،ہمیں امید ہے کہ جس طرح اپوزیشن نے نواز شریف کو بات کرنے کا موقع دیا اس طرح عمران خان کو بھی پورا موقع دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے گزار ش ہے جس سیاسی بصیرت کا مظاہرہ اپوزیشن نے دکھا یا ،حکومت بھی اسی سیاسی بردباری کا مظاہرہ کرے گی ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر عمران خان کے خطاب کے دوران حکومتی اراکین کی جانب سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر یاد رکھیں کہ 2جون کو صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے خطاب کرنا ہے ،پھر ہم سے گلا نہ کرنا ۔

مزید : قومی