ہائی کورٹ:وزیراعظم کی نااہلی کی عرضداشت کا فیصلہ نہ کرنے پرالیکشن کمشن سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر کی گئی عرضداشت کا فیصلہ نہ کرنے پر الیکشن کمشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے اس سلسلے میں سید اقتدار حیدر کی طرف سے دائردرخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔درخواست میں الیکشن کمشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف عرضداشت پر فیصلہ نہ کرنے کے اقدام جو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پور نہیں اترتے اس لئے ان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی، درخواست میں بتایا گیا کہ وقت گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نے درخواست پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی حالانکہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے کے اہل نہیں رہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔