لوڈشیڈنگ،چکرا دینے والی گرمی،لڑائی جھگڑے کے واقعات بڑھ گئے،سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواستوں کی بھرمار

لوڈشیڈنگ،چکرا دینے والی گرمی،لڑائی جھگڑے کے واقعات بڑھ گئے،سیشن کورٹ میں ...
لوڈشیڈنگ،چکرا دینے والی گرمی،لڑائی جھگڑے کے واقعات بڑھ گئے،سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواستوں کی بھرمار

  

لاہور(نامہ نگار)بیروزگاری،لوڈشیڈنگ اورچکراددینے والی گرمی نے شہریوں کوچِڑچِڑابنادیا،معمولی سی باتوں پرلڑائی جھگڑے کے واقعات بڑھ گئے جس پرایک روزمیں 200سے زائدمقدمات دائرہونے لگے ہیں۔گرمی کی شدت سے لوگوں میں قوت برداشت کم ہوتی جارہی ہے اورلوگ اپنے مزاج سے ہٹ کردوسروں کی بات سننے کوبھی تیارنہیں،یہی وجہ ہے کہ لڑائی جھگڑے کے معمولی واقعات پرمقدمات کے اندراج میں اضافہ ریکارڈکیاجارہاہے،سیشن کورٹ میں روزانہ کی بنیادپر 200سے زائدضمانت کی درخواستیں دائرکی جارہی ہیں۔روزانہ تقریبا100ملزمان کی ضمانتیں منظورکی جاتی ہیں اوردیگردرخواستوں پرپولیس کونوٹسزجاری کئے جاتے ہیں۔لوگ صبح سویرے ہی عدالتوں کے باہرجمع ہوناشروع ہوجاتے ہیں جس کے باعث دوپہر12بجے تک خاصارش لگ جاتاہے۔اس حوالے سے قانونی ماہرین شعیب چودھری،مشفق احمد خان وغیرہ کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کی صورتحال پیداہونے سے نوبت لڑائی جھگڑوں تک جاتی ہے اور اسی وجہ سے مقدمات کی تعدادبھی بڑھ رہی ہے۔

مزید :

لاہور -