شہباز عرف مٹھو کے ڈیتھ وارنٹ جاری،24مئی کو پھانسی دی جائے گی

شہباز عرف مٹھو کے ڈیتھ وارنٹ جاری،24مئی کو پھانسی دی جائے گی
شہباز عرف مٹھو کے ڈیتھ وارنٹ جاری،24مئی کو پھانسی دی جائے گی

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیراحمد گجانہ نے سزائے موت کے قیدی شہباز عرف مٹھوکوڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔مجرم کو 24مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔شہباز عرف مٹھوکے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے 2008ئمیں قتل کامقدمہ درج کیا تھا،چالان سیشن عدالت آنے پر ایڈیشنل سیشن جج چودھری منیر احمد خان نے 2011ئمیں مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی، مجرم نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جو خارج کردی گئی جبکہ ملزمان کی دیگر اپیلیں بھی خارج ہوچکی ہیں،اپیلیں خارج ہونے پر سیشن جج نے گزشتہ روزمجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔مجرم گلبرگ کا رہائش پذیر ہے اس پر الزام تھا کہ اس نے معمولی جھگڑے پر غلام رسول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

مزید : لاہور