پانامہ لیکس ،تحقیقات سے پہلے کسی کومورد الزام ٹھہرانا قرین انصاف نہیں، حکومت اور اپوزیشن مل کر تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھائے:سکندرشیرپاؤ

پانامہ لیکس ،تحقیقات سے پہلے کسی کومورد الزام ٹھہرانا قرین انصاف نہیں، ...
پانامہ لیکس ،تحقیقات سے پہلے کسی کومورد الزام ٹھہرانا قرین انصاف نہیں، حکومت اور اپوزیشن مل کر تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھائے:سکندرشیرپاؤ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ’’قومی وطن پارٹی ‘‘کے صوبائی صدر سکندر حیات شیر پاؤ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ٹی او آرزبنا کر تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھائے تاہم تحقیقات سے پہلے کسی کومورد الزام ٹھہرانا قرین انصاف نہیں، ہماری جدوجہد کا محورپختون قوم کی ترقی اورخوشحالی ہے اور اس مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تخت بھائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر حیات شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کا عمل آگے بڑھے گا تو طور خم بارڈر کی حالیہ بندش جیسے واقعات کا اعادہ نہیں ہو گا، خطے میں امن کے لئے افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی اعتماد کی بحالی اور امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدات میں صوبے کا جائز حق دے ۔

مزید :

پشاور -