پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا شہر سمجھتی ہے ،بلاول بھٹو نے شہر کی ترقی کے لیے خصوصی پیکج دیا ہے :فریال تالپور

پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا شہر سمجھتی ہے ،بلاول بھٹو نے شہر کی ترقی کے لیے ...
پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا شہر سمجھتی ہے ،بلاول بھٹو نے شہر کی ترقی کے لیے خصوصی پیکج دیا ہے :فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کی رہنما فریا ل تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا شہر سمجھتی ہے ، بلاول بھٹو نے کراچی کی ترقی کے لیے خصوصی پیکج دیا گیا ہے ،جلد ہی شہر کی صورتحال بہتر ہو جائے گی ۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لئے دیئے جانے والے خصوصی پیکیج پر سوک سینٹر میں اجلاس ہواجس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور، سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرالہ تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو اپنا شہر سمجھتی ہے ،شہر کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لئے بلاول بھٹو نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گیارہ بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

مزید :

کراچی -