کل دوپہر اپوزیشن سے غیر مشروط بات چیت ہو گی ،حکومت کا پانچ رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہو گا :اسحاق ڈار

کل دوپہر اپوزیشن سے غیر مشروط بات چیت ہو گی ،حکومت کا پانچ رکنی وفد مذاکرات ...
کل دوپہر اپوزیشن سے غیر مشروط بات چیت ہو گی ،حکومت کا پانچ رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہو گا :اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اپوزیشن سے کل دوپہراڑھائی بجے سپیکر قومی اسمبلی کی موجودگی میں بات چیت ہو گی ،حکومت کی جانب سے زاہد حامد سمیت 5وفاقی وزراءمذاکرات میں شریک ہوں گے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سپیکر سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کا آج اپوزیشن سے رابطہ ہواہے جس میں انہوں نے بائیکاٹ ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد کل دوپہر اڑھائی بجے سپیکر کی موجودگی میں اپوزیشن سے غیر مشروط بات چیت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زاہد حامد سمیت پانچ وزراءمذاکرات میں شامل ہو ں گے ،حکومت کھلے دل سے اپوزیشن کی ہر تجویز کو سنے گی ۔

ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں ،سیاست میں بات چیت جاری رہتی ہے ،اپوزیشن کے سات سوال ہوں یا پھر 70،انشااللہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ۔اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ دھرنے کے دوران بھی معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کر لیا گیا تھا ،مستقبل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں کو ٹاس دیدیا ہے ، حکومتی ٹی اوآرز میں تمام پہلوو¿ں کو شامل کیاگیا تھا،وزیراعظم نوازشریف بھی کہہ چکے ہیں کہ کمیشن اگر مجھے بلائے گا تو میں پیش ہوں گا ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے خطاب میں تمام حقائق کو اپوزیشن کے سامنے رکھے ،ہمیں بردباری کے ساتھ معاملے کو نمٹانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کام کرنا چاہیے کہ ملکی معیشت کو نقصان نہ پہنچے ،کھلے دل کے ساتھ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ تعاون کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں