وفاقی حکومت سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کو سزا دے رہی ہے : بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کو سزا دے رہی ہے : بلاول ...
وفاقی حکومت سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کو سزا دے رہی ہے : بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کو سزا دے رہی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو 16 سے 24 گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔ سندھ میں عوام کو اضافی بجلی کے بل بھیجے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت بجلی کی ترسیل میں سندھ سے امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

مزید : کراچی