1800پولیس اہلکاروں کی برطرفی پر آئی جی سندھ نے معاملے کی تفتیش کیلئے کمیٹی قائم کر دی

1800پولیس اہلکاروں کی برطرفی پر آئی جی سندھ نے معاملے کی تفتیش کیلئے کمیٹی ...
1800پولیس اہلکاروں کی برطرفی پر آئی جی سندھ نے معاملے کی تفتیش کیلئے کمیٹی قائم کر دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس کے 1800 اہلکاروں کے برطرف کیے جانے کے معاملے پر آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی 10 روز میں تفتیش مکمل کر کے آئی جی سندھ کو آگاہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے 1800 پولیس اہلکاروں کے برطرف کئے جانے کے معاملے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی ساو¿تھ منیر شیخ، ڈی آئی جی ایس آر پی آصف اعجاز شیخ اور اسسٹنٹ آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم احمد شیخ شامل ہیں۔ کمیٹی 10 روز میں تحقیقات مکمل کر کے آئی جی سندھ کو رپورٹ دے گی۔ کمیٹی سندھ ریزرو پولیس کے برطرف افسران و اہلکاروں کی اپیلوں کا جائزہ بھی لے گی۔ 1800 برطرف پولیس اہلکاروں کو 2012ءمیں سندھ ریزرو پولیس میں بھرتی کیا گیا تھا۔

مزید :

کراچی -