ہر کامیاب آدمی کے والدین میں یہ عادت موجود ہوتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

ہر کامیاب آدمی کے والدین میں یہ عادت موجود ہوتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی ...
ہر کامیاب آدمی کے والدین میں یہ عادت موجود ہوتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

  

لندن(نیوزڈیسک)کامیابی ہر کسی کا مقدر نہیں بنتی بلکہ یہ چند خوش قسمت لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔اب سائنسدانوں نے کامیاب افراد کے پیچھے ان کے والدین کے کردار سے پردہ اٹھادیا ہے۔آئیے آپ کو بھی جدید تحقیق میں ہونے والے انکشافات سے آگاہ کرتے ہیں۔

سماجی مہارت

پینسلوینیاسٹیٹ یونیورسٹی اور ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین نے کنڈرگاٹن سے 25سال کے درمیان کے عرصے میں 700بچوںکامطالعہ کیا اور ان کی کامیابی اور سماجی مہارت میں گہراتعلق واضح کیا۔اس20سالہ تحقیق میں یہ بات عیاں ہوئی کہ کامیاب بچے وہ تھے جو بغیر کسی دباﺅ کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بخوشی چلتے تھے،ان کی مشکلات سمجھتے تھے اور ایسے بچے ہی کالج کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ جلد نوکری پر لگ گئے جبکہ ان مہارتوں سے عاری بچے زیادہ کامیاب نہ رہے۔تحقیق کار کرسٹین سکوبرٹ کا کہنا تھا کہ جو والدین اپنے بچوں میں سماجی مہارت داخل کردیتے ہیں ایسے بچے دیگر بچوں کی نسبت کامیاب رہتے ہیں۔

اعلیٰ توقعات

جن والدین کی اپنے بچوں سے توقعات زیادہ ہوتی ہیں ان کے بچے بھی کامیاب رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیاکے تحقیق کار پروفیسر نیل ہالفون کا کہنا ہے کہ 2001ءکے بعد سے انہوں نے6600بچوں کا مطالعہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جن والدین کی توقعات اپنے بچوں سے زیادہ ہوتی ہیں ان کے بچے کامیاب رہتے ہیں،ایسے والدین کی آمدن چاہے جتنی بھی ہوان کے بچے کالج لیول تک ضرور چلے جاتے ہیں۔

اعلیٰ سماجی و مالی حالت

جن بچوں کے والدین کی مالی اور سماجی حالت اچھی ہوتی ہے ان کے بچوں میںکامیابی کے امکانات دیگرافراد کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ایک تحقیق کار ڈین پینک کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے والدین کی آمدن زیادہ تھی ان کاSATمیں سکور زیادہ آیا جو اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ مالی آسودگی بچوں کی کامیابی میں اہم کردارادا کرتی ہے۔

والدین کا تعلیمی لیول

یونیورسٹی آف مشی گن کی ماہر نفسیات سینڈرا ٹینگ کا کہنا ہے کہ جن بچوں کی مائیں ہایئر سکول یا کولج لیول تک پڑھی ہوتی ہیں ان کے بچے زیادہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔ایک اور تحقیق کار ایرک ڈویبو کاکہنا ہے کہ والدین کا تعلیمی لیول بچوں کے تعلیمی کریئر اور کامیاب مستقبل پر کافی زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

اوائل عمری میں ریاضی کی تعلیم

کامیاب لوگوں کے والدین انہیں اوائل عمری میں ہی ریاضی سکھادیتے ہیں۔2007ءمیں امریکہ،کینیڈا اور انگلینڈ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شروع ہی سے ریاضی کی تعلیم کی وجہ سے ان کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ ابتدائی ریاضی کامیابی کی وجہ سے مستقبل پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ذہنی تناﺅ

جن بچوں کے والدین میں ذہنی تناﺅ کم ہوتا ہے وہ بھی زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ماہرین نفسیات کاکہناہے کہ جن بچوں کی مائیں ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں اس کے اثرات بچوں کو بری طرح متاثر کرتے ہیں اور ان کی آنے والی زندگی مشکل ہوتی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس