ایک ہفتے میں 6.3 کلو وزن کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے

ایک ہفتے میں 6.3 کلو وزن کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے
ایک ہفتے میں 6.3 کلو وزن کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے

  

لندن(نیوزڈیسک) وزن کم کرنے کی خواہش میں لوگ کئی طرح کے کام کرتے ہیں لیکن اس مشہور ٹیوی سٹار نے 45کلوگرام وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

لیز ریلی نے ایسی لائف روٹین شروع کی کہ اس کا وزن تیزی سے کمہونے لگا۔وہ ہر صبح سوا سات بجے اٹھتی اور رات 9بجے سوجاتی تھی۔39سالہ لیز ایک ڈانسر کے طور پر جانی جاتی ہے لیکن اس کا اضافی وزن کافی مشکلات پیدا کرتا تھا لیکن پھر اس نے ڈائٹ گورو گالیا گرینجر سے رابطہ کیا اور اسکی مدد سے ایسی روٹین اپنائی کی اس کاوزن کم ہونے لگا۔وہ دن میں400سے کم کیلوریز لیتی،شام ساڑھے چھ کے بعد کچھ بھی نہ کھاتی اور ساتھ ہی چار گھنٹے کی ورزش کر تی۔پہلے ہی ہفتے میں اس کا 6.3کلو وزن کم ہوگیا،اس نے یہ کام جاری رکھا اور دس ماہ کے عرصے میں45کلو وزن کم کرڈالا۔

گالیا کا کہنا ہے کہ جب لوگ اس کے پاس آتے ہیں تو سب سے پہلے ان کا وزن کیاجاتا ہے اور پھر ان کے اعضاءکی پیمائش کے بعد انہیں کھانے اور ورزش کی تفصیلات بتادی جاتی ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ ہر مہمان کے لئے دن میں2.5لیٹر پانی پینالازمی ہوتا ہے اور اسے ہرکھانے سے ایک گھنٹہ قبل پانی کا ایک گلاس پینا ہوتا ہے۔لوگوں کو یہ بتایاجاتا ہے کہ انہیں صبح سواسات بجے اٹھنا ہے اور ہرحال میںرات 9بجے سوجاناہے۔دن کے وقت سونا منع ہے اور فون پر کم سے کم بات کی اجازت کے ساتھ بیڈروم میں ٹی وی نہیں رکھنا ہوگا۔لوگوں کو اٹھنے کے آدھا گھنٹہ بعد گرم پانی میں لیموں پلایا جاتا ہے اور ساتھ ہی سیب کا ایک ٹکڑا کھلایا جاتا ہے۔اس کے بعد لوگوں کو دو سے تین گھنٹے کی چہل قدمی پر لے جایا جاتا ہے۔واپسی پر انہیں تازہ جوس دیا جاتا ہے اور ہلک پھلکا ناشتہ،اس کے بعد مہمانوں کو بھاری ورزش کروائی جاتی ہے۔تھوڑے سے آرام کے بعد ایک گھنٹہ یوگا کروایا جاتا ہے اور پھر ساڑھے بارہ بجے انہیں سبزیوں والا کھانا دیا جاتا ہے۔شام کوانہیں ہربل چائے کے ساتھ کوئی پھل کھلایا جاتا ہے۔شام میں بھی سبزیوں والا کھانا کھلانے کے بعد انہیں سونے کے لئے کہا جاتا ہے۔اس کاکہنا ہے کہ لیزا نے اس روٹین کو سختی سے نہ صرف خود فالو کیا بلکہ دیگر لوگوں کو بھی عمل کرنے کی تحریک پیدا کی اور کامیابی کے ساتھ وزن کم کرلیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس