زیر تعمیر موٹروے پل پر بیم گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دو شدید زخمی

زیر تعمیر موٹروے پل پر بیم گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دو شدید زخمی
زیر تعمیر موٹروے پل پر بیم گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دو شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(اے پی پی)ہری پورشاہ مقصودکے قریب زیر تعمیر موٹر وے پل کا بیم گر نے سے ایک مزدور جاں بحق دوشدید زخمی ،زیر تعمیر موٹر وے شاہ مقصود موہری کے مقام پرپل کے اوپر بیم رکھنے کے دوران اچانک کرین کی زنجیر ٹوٹ گئی  جس کے نیچے دب کر24سالہ مزدور لیاقت علی ولد محمد سلطان سکنہ کہروڑلال حسین موقع پر ہی جاںبحق ہو گیاجب کے دو مزدور غلام حسین ولدکالو اور عیسی خان ولدنامعلوم شدید زخمی ہو گے جن کو فوری طور پر مو قع ہی سے ایبٹ آبادہسپتال میں طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا پولیس نے ٹھیکیدارکی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے مزید دریافت شروع کر دی جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور لیاقت علی کے پوسٹمارٹم کے بعد اسکی نعش کو ٹھیکیدار کے حوالے کر دیا گیاجسے اس کے آبائی علاقہ لیہ بھکر روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

ہری پور -