بڑے ملک کی سب سے معروف وہ شہزادی جس نے اپنے پیار کو پانے کیلئے تخت و تاج بھی ٹھکرادیا ، نئی تاریخ رقم

بڑے ملک کی سب سے معروف وہ شہزادی جس نے اپنے پیار کو پانے کیلئے تخت و تاج بھی ...
بڑے ملک کی سب سے معروف وہ شہزادی جس نے اپنے پیار کو پانے کیلئے تخت و تاج بھی ٹھکرادیا ، نئی تاریخ رقم

  

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کہتے ہیں ناں محبت اور جنگ میں سب جائز ہے ، جاپان کی شہزادی نے اس کہاوت کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے عام نوجوان سے شادی کیلئے عیش و عشرت اور تخت و تاج ٹھکرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔شہزادی ماکو موجودہ جاپانی بادشاہ کی پوتی ہیں لیکن اس شادی کے بعد وہ شہزادی کے لقب اور حیثیت سے محروم ہو جائیں گی۔

”اے آر وائے نیوز “کے مطابق 25سالہ جاپانی شہزادی ماکویونیورسٹی میں اپنے ساتھ پڑھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو گئی جس نے اس نوجوان سے شادی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم شادی کے بعد وہ اپنی عیش و عشرت اور تحت و تاج سے محروم ہو جائیں گی ۔

شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی جاپان کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور سماجی خدمات کے لیے مشہور ہیں جبکہ ان کے ہونے والا شوہر ایک قانونی فرم میں ملازمت کرتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -