مریدکے: ایک کروڑ تاوان کیلئے تاجر کی بیٹی اغواء، سالی مرکزی کردار نکلی
شیخوپورہ (این این آئی) مریدکے سے ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے تاجر کی کمسن بیٹی کے اغواءکا ڈراپ سین، تاجر کی سالی مرکزی کردار نکلی جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے، لاہور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مغوی طالبہ کو چونگی امرسدھو چوک میں چھوڑنے والے ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے کی آبادی ظفر پارک سے پانچ روز قبل ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواءکی گئی تاجر عدنان مہر کی کمسن طلبہ بیٹی اریبا کے اغواءکا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ تاجر کی سالی آسیہ تفتیش کے دوران مرکزی کردار نکلی ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے دیگر ساتھیوں کے نام حاصل کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔ ڈی ایس پی نواز سیال اور انچارج تھانہ صدر چوہدری ذوالفقار ورک کے مطابق ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، موبائل فون کالز پر تفتیش کی روشنی میں ملزمہ تک پولیس کو رسائی حاصل ہوئی۔پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فوٹیج بھی حاصل کرلی ہیں جو ملزم مغوی کمسن طالبہ کے گلے میں پلے کارڈ ڈال کر چونگی امرسدھو چوک چھوڑنے آئے۔
شوہر کو ڈرانے کی کوشش میں نوجوان لڑکی جان سے گئی
پولیس کے مطابق ملزمہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے یہ پلان رقم حاصل کرنے کیلئے ترتیب دیا اور ایک اشتہاری ملزم جس سے وہ پیار کرتی ہے اور شادی کرنا چاہتی ہے کی مدد حاصل کی۔ پولیس نے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ظاہر کرتے تفتیش کا دائرہ لاہور اور دیگر شہروں تک وسیع کرنے کا اشارہ کیا ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک نے کمسن طالبہ کی زندگی بچانے، بازیاب کرنے اور مرکزی کردار ملزمہ کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی مرید کے نوازسیال، انچارج تھانہ صدرمریدکے چوہدری ذوالفقار ورک اور سب انسپکٹر محمد عارف کو انعام تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔