’شادی کی خواہش لئے جب ودلہا پنڈال میں پہنچا تو ایک لڑکی درجنوں مردوں کے ساتھ آئی اور۔۔۔‘ایسا واقعہ کہ سب کی آنکھیں کھل جائیں
آگرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیار کی کوئی حد مقرر نہیں ، پیار سے قبل جوڑے ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھاتے ہیں مگر کسی ایک کی جانب سے پیار میں دھوکا دوسرے فریق کو آگ بگولہ کر دیتا ہے ایسا ہی ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جب ایک لڑکی اپنے بے وفا محبوب کے شادی کے منڈپ پر پہنچی اور کئی لوگوں کے ساتھ آئی دولہے میاں کو اغواءکیا اور رفو چکر ہو گئی۔
فاٹا اصلاحات ضروری، قبائلی عوام اور تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے: رضا ربانی
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں اشوک کمار نامی نوجوان ایک کلینک پر کمپاﺅڈر کے طور پر کام کرتا تھا جب کہ اسی کلینک پر کام کرنے والی لڑکی کے ساتھ پیار ہو گیا دونوں کے تعلقات بہت حدتک آگے بڑھ گئے۔ لیکن چند ماہ قبل اشوک کے گھروالوں نے اس کا رشتہ دوسری جگہ طے کرکے اس کی منگنی بھی کردی،منگنی کے بعد اشوک نے اپنی محبوبہ سے تمام روابط منقطع کردئیے وہ لڑکی کی کالز سنتا اور نہ ہی اسے ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر کوئی جواب دیتا۔
’مجھے یہ کہہ کر فحش فلموں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا کہ۔۔۔‘ توبہ کرنے والی اداکارہ نے ایسی بات بتادی کہ جان کر ہر شخص پریشان ہوجائے
عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ روز اشوک کی شادی کی تقریب تھی ، جو ں ہی شادی کی رسومات کاآغاز ہوا تو اس کی محبوبہ درجنوں مردوں کے ساتھ مسلح ہو کر آگئی ، اس نے اشوک کو بے وفائی کا طعنہ دیا اور کہا ” پیار ہم سے کر رہے ہو اور شادی کسی اور سے“ یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا“ یہ کہنے کے بعد اس نے دولہے کو کالر سے پکڑا اور اپنی کار میں دھکیل دیا اس کے بعد کار میں بیٹھ کر وہ رفو چکر ہوگئے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ’رنگے ہاتھوں‘پکڑے گئے
پولیس کے مطابق یہ سارا ڈرامہ اشوک اور اس کی محبوبہ دونوں کا رچایا ہوا ہے کسی کی مرضی کے بغیر سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اغواءنہیں کیا جاسکتا، ہم بہت جلد جوڑے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیں گے۔