انڈونیشیا،پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ،4حملہ آورموقع پرہلاک

انڈونیشیا،پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ،4حملہ آورموقع پرہلاک
انڈونیشیا،پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ،4حملہ آورموقع پرہلاک

  

جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے 4حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیاجبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں5 نامعلوم حملہ آوروں نے پیکان بارو شہر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے4 حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ ایک اور کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آور سماٹرا جزیرے پر ریا کے مقام پر پولیس ہیڈ کواٹر میں منی وین کے ذریعے داخل ہوئے اور پھر انہوں نے تلواروں کی مدد سے حملے شروع کر دیے۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2دیگر زخمی ہو گئے۔دوسری جانب اسلامک سٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزید : بین الاقوامی