حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق،متعددزخمی

حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق،متعددزخمی
حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق،متعددزخمی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ برہان انٹرچینج کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو حسن ابدال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بد قسمت وین اسلام آباد سے بٹگرام جارہی تھی۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اس ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاہے اورانہوںنے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...