ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کے احکامات صادر کر دئیے

ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کے احکامات صادر کر دئیے
ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کے احکامات صادر کر دئیے

  



انقرہ(آئی این پی)ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کیاحکامات صادر کر دئیے ہیں۔انقرہ حکومت نے یہ قدم غزہ میں اسرائیلی بربریت پر احتجاجاً اٹھایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے استنبول میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی ترکی چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے وطن واپس جائیں جبکہ گزشتہ روز انقرہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔ انقرہ حکومت نے یہ اقدامات غزہ پٹی میں حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجا اٹھایا ہے۔ ترکی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر کڑی تنقید کرتا آیا ہے۔ یہ معاملات اور ان پر انقرہ کی کھلی تنقید، دونوں ملکوں کے مابین ایک سفارتی تنازعے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...