نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف عمل

نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ ...
نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف عمل

  



گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میںآگ لگ گئی ، پاور پلانٹ کو نقصان پہنچنے کاخدشہ نجی نیوز چینل کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پھیل کر وسیع علاقے کولپیٹ میں لے لیا ، ریسکیو ٹیمیں آگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کوبجھانے کی کوششیں جاری ہیں ، ریسکیورز کے مطابق آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے اور جنگل میں تنگ راستوں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو نہ پایا جاسکتا تو نند پور پاورپلانٹ کوبھی نقصان پہنچنے کاؒخدشہ ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب


loading...