رمضان المبارک1439ھ،پہلے روزے کے لئے سحری کی تیاریاں عروج پر

رمضان المبارک1439ھ،پہلے روزے کے لئے سحری کی تیاریاں عروج پر
رمضان المبارک1439ھ،پہلے روزے کے لئے سحری کی تیاریاں عروج پر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھرمیں رمضان المبارک1439ھ کاہجری کاآغاز ہوچکاہے جس کی پہلی سحری کے لئے تیاریاں عروج پرہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک کا چاند نظرآنے کااعلان چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کیا جس میں سے دیگر علمائے کرام بھی شامل تھے۔ملکی تاریخ میں چھ سال بعد سارے صوبوں میں بیک وقت رمضا ن کاآغاز ہوا ہے اس سے قبل 2012میں پاکستان کے تمام شہریوں نے اکٹھے پہلاروزہ رکھا تھا۔

دوسری جانب رمضان المبارک کی پہلی سحری کےلئے بھی عوام جوش وخروش سے تیاریاں کررہی ہے ،گھروں میں من پسند پکوان تیارکئے جارہے ہیں،تو دوسری طرف ملک کے مخیرحضرات بھی رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کے لئے اجتماعی سحری کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /Ramadan Page /Ramadan News


loading...