پرانی فلمیں بہترین یادیں، جواچھی لگتی ہیں:جاویدشیخ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکاروہدایتکارجاویدشیخ نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ پرانی فلمیں یادیں ہوتی ہیں۔جواچھی لگتی ہیں۔وقت گزرتا رہتا ہے۔اوریاد یں چھوڑ جاتی ہیں۔اور ان یادوں کوتنہائی میں دہرانا بہت اچھا لگتا ہے۔انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں کام کرنا خوبصورت تجربہ ہے۔اور پاکستانی اداکار ایسے ہی بھارت میں مقبول ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم ،شیکھر،میں پنڈت کا رول اداکرکے بھارتی اور پاکستانی دونوں فلم بینوں کے دل جیت لئے تھے۔جاویدشیخ نے بتایا کہ مجھے رشی کپور کیساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان کے حالات بہترہوجائینگے۔