خواتین کو عزت دیے بغیر ہم ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتے:صغریٰ صدف

خواتین کو عزت دیے بغیر ہم ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتے:صغریٰ صدف

  



لاہور( فلم رپورٹر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ خواتین کو عزت دیے بغیر ہم ترقیافتہ قوم نہیں بن سکتے۔دنیا ٹیکنالوجی کے دور میں پہنچ چکی ہے اب ہمیں اپنی سوچ اور رویے تبدیل کرنا ہوں گے۔دنیا بھر کی خواتین نے ہر فورم پر اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ہمیں کسی عورت کے خلاف بات کرنے سے قبل اپنی ماں ،بہن ،بیوی اور بیٹی کی طرف بھی دیکھنا چاہیے ۔اگر ہم خواتین کو برابری کی سطح پر حقوق دینے کے حق میں ہونگے تو ہمارے معاشرے سے کئی مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلچر کمپلیکس قدافی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا آج پاکستان میں خواتین کئی اعلیٰ عہدوں پر اپنی قابلیت کی بدولت خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

ہر مرد کا فرض ہے کہ وہ دوسروں کی بہن اور بیٹی کو عزت دے تاکہ کل کو کوئی بھی اس نے بیٹی کو عزت دے سکے۔اب ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا قدامت پسندی کے دور سے باہر نکل کر دور جدید میں شامل ہونا پڑھے گا۔

مزید : کلچر


loading...