توقیر ناصر کا اچانک الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

توقیر ناصر کا اچانک الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

لاہور (فلم رپورٹر)الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر نے اچانک الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وہ دونوں ہالوں کا دورہ کرنے کے بعد تربیتی کلاسوں میں بھی گئے اور وہاں اداکاری اور ڈائریکشن کی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ سے ملاقات کی ۔ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری ، آرٹ اکیڈمی کے انسٹرکٹر قیصر جاوید ، اسٹیج منیجر محمد اعظم و دیگر عہدیداران بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر توقیر ناصر نے الحمراء میں تزئین و آرائش کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر فیملیوں کے لئے تفریح اور اصلاح سے بھرپور ڈرامے پیش کیے جائیں گے جبکہ سینئر رائٹروں ، ڈائریکٹروں کا پینل تشکیل دیا جائے گا جن کے ڈرامے الحمراء میں پیش کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ ، ادب اور ثقافت کا ادارہ ہے اور اسکی پرموشن کے لئے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے اس سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر