دوسرے ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کو فروغ دینا ہوگا ‘ ثناء

دوسرے ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کو فروغ دینا ہوگا ‘ ثناء

  



لاہور (فلم رپورٹر) لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ ہمیں مخصوص دائر ے سے باہر نکلنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا، بہت سے ممالک جوائنٹ ونچر کے ذریعے کامیابی حاصل کر چکے ہیں لہٰذا ہمیں بھی اس کا تجربے کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں اچھے اسکرپٹس کی حامل فلمیں بن رہی ہیں ہمیں چاہیے کہ ان فلموں کو دوسرے ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ ثناء نے کہا کہ ایران ، ترکی سمیت بہت سے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کر کے فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ یہ وہ اقدامات ہیں جس کیلئے وزارت ثقافت کو آگے آنا ہوگا۔

ا اور فلم انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنا ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے فلم انڈسٹری کے لئے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جن سے استفادہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : کلچر


loading...