ماہرہ نظامی 5ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ماہرہ نظامی بیک وقت 5ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوگئیں جبکہ ماہر ہ نظامی نے کہا ہے کہ مجھے فارغ وقت گزار نے کی بجائے کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے ۔ ماہرہ نظامی اس وقت پاکستان ٹیلی ویژن کے مختلف ڈراموں کی ریکارڈنگز کیلئے لاہور اور دیگر شہروں میں مصروف ہیں۔ماہر ہ نظامی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں ہمیشہ میعاری کام کو تر جیح دی ہے۔
اور آئندہ بھی اسی پالیسی کے مطابق کام کر وں گی ۔