رنویر سنگھ کی فیملی کیلئے ’’ ڈیڈ پول2 ‘‘ کی اسپیشل سکریننگ

رنویر سنگھ کی فیملی کیلئے ’’ ڈیڈ پول2 ‘‘ کی اسپیشل سکریننگ

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فیملی اور قریبی دوستوں کے لئے ہالی وڈ فلم ’’ ڈیڈ پول2‘‘ کی اسپیشل سکریننگ منعقد کی جس میں انہوں نے ڈیڈل پول کے حلیئے میں موجود لوگوں کے ساتھ ڈانڈیا کھیلا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ہالی وڈ فلم ’’ ڈیڈ پول2 ‘‘ کے ہندی ورژن کے لئے ہالی وڈ اداکار ریان رینولڈز کے کردار کی ڈبنگ کی ہے جس کی انہوں نے اپنی میزبانی میں جمعہ کو ریلیزسے قبل فیملی اور قریبی دوستوں کے لئے اسپیشل سکریننگ منعقد کی اس موقع پر انہوں نے ڈیڈل پول کاسٹیومز میں ملبوس افراد کے ساتھ ڈانڈیا کھیلا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے سپرہیرو کے گرد گھومتی ہے جو حس مزاح بھی رکھتا ہے۔ فلم کل ( 18مئی ) ریلیزکی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...