تاپسی پنو اور کریتی سینن ’’وو منیا‘‘ کیلئے اولمپک کھلاڑیوں سے تربیت لیں گی

تاپسی پنو اور کریتی سینن ’’وو منیا‘‘ کیلئے اولمپک کھلاڑیوں سے تربیت لیں گی

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو اور کریتی سینن فلم ’’وو منیاں‘‘ کے لئے اولمپک کھلاڑیوں اپوروی چندیلا اور انجالی بھگوت سے تربیت حاصل کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوراگ کشیپ کی فلم ’’وو منیا‘‘ میں تاپسی پنو اور کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی اترپردیش کی خاتون شوٹر پر مبنی ہے جس کے لئے تاپسی اور کریتی اولمپک کھلاڑیوں اپوروی چندیلا اور انجالی بھگوت سے تربیت حاصل کریں گی جبکہ مقامی زبان کے لئے بھی ٹیوٹر سے مدد حاصل کی جائے گی۔ فلم کی تیاریاں اگست میں شروع کی جائیں گی جبکہ عکسبندی اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر