ڈرامہ رائٹر غریبوں کے مسائل پر بھی قلم اٹھائیں:جویریہ سعود

ڈرامہ رائٹر غریبوں کے مسائل پر بھی قلم اٹھائیں:جویریہ سعود

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ میں تقدیر پر یقین رکھتی ہوں اور مجھے علم ہے کہ انسان کو وہی ملتا ہے جو اسکے مقدر میں لکھا ہو ،مجھے خدا کی ذات نے جن نعمتوں سے نوازا ہے اس پر میں اپنے رب کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ قرآن مجید میں ذکر ہے کہ ہم دے کر بھی آزماتے ہیں اور لے کر بھی آزماتے ہیں ،اسی آیت کی وجہ سے میرا اپنے رب کی ذات پر کامل یقین ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور پروڈیوسر ٹی وی ڈرامہ سیریل بھی بنائی جس میں مجھے نقصان بھی ہوا اور فائدہ بھی ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان خدا کے دیئے ہوئے رزق پر شکر ادا کرے تو اسکے رزق میں اور اضافہ ہو جاتا ہے اور میں بھی اسی فارمولے پر کاربند ہوں ۔ جویریہ سعود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ پہلے کی نسبت بہت بہتر ہو چکا ہے مگر اس میں گلیمر زیادہ ہے ۔ ڈرامہ رائٹروں کو غریب لوگوں کے مسائل پر بھی قلم اٹھانا چاہیے ۔

مزید : کلچر


loading...