باٹا پور ، غیرت کے نام پر نوجوان نے فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار

باٹا پور ، غیرت کے نام پر نوجوان نے فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل کر دیا ، ملزم ...

لاہور(خبرنگار) باٹا پور کے علاقہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا ۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی باٹا پور نے بھاری نفری کے ساتھ چھا پہ مار کر ملزم کواسلحہ سمیت گر فتار کر لیا اور مقد مہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وادیا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ باٹا پورتھیلے والی گلی رامپورہ گاؤں کے رہائشی غلام عباس نے اپنی25 سالہ بہن رقیہ بی بی کو متعدد بار موبائل پر غیر مردوں سے باتیں کر نے پر منع کیا تھا، باز نہ آ نے پر گز شتہ روز اس نے فائر نگ کر کے بہن کو قتل کر دیااور لاش کو چھپا نے کی کوشش کر رہا تھا کہ اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلاع دے دی،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحہ سمیت گر فتار کر لیا۔ڈی ایس پی باٹا پور نے بتا یا کہ ملزم نے لاش غائب کر دی تھی ،اہل علاقہ کی جانب سے 15پرکال موصول ہو نے پر بھاری نفری نے ملزم کے گھر کو چیک کیا تو گولیوں کے خول بر آ مد ہو گئے ،تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم بہن کو قتل کر کے لاش قبر ستان میں دفنا نے لگا تھا ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی