گلشن راوی ، ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ، شوہر زخمی

گلشن راوی ، ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ، شوہر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) گلشن راوی کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار45سالہ خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو قبضے میں لے کر ہیلپر کو حراست میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی۔بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ کے رہائشی میاں بیوی ناصر اور ناصرہ کوثر اپنے عزیز کو ساندہ میں ملنے کے لیے موٹرسائیکل پر سوار گلشن راوی کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ اچانک شہنائی شادی ہال کے قریب کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ڈمپر نے ان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ناصرہ کوثر موٹرسائیکل سے گر کے ڈمپر کے ٹائروں تلے آکر موقعہ پر دم توڑ گئی، اس کا شوہر ناصر بھی زخمی ہو گیاجبکہ ڈمپر کا ڈرائیور احسان ڈمپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا جبکہ ہیلپر کو بھی حراست میں لے کر زخمی شوہر کی مدعیت میں ڈرائیور احسان کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -