شاہدرہ ، تیز رفتار نامعلوم کار سوارنے 62سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا

شاہدرہ ، تیز رفتار نامعلوم کار سوارنے 62سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا

لاہور(خبر نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار نامعلوم کار نے 62سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے ریلوے پارک کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے 62سالہ عبدالرشید کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عبدالرشید شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔عبدالرشید کو ریسکیو1122نے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا متوفی جڑانوالہ کا رہائشی تھا۔

مزید : علاقائی