صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

  



لاہور(خبر نگار ) صوبائی دارلحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی، موبائل فون، قیمتی سامان اور گاڑیوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے میں رفیق کے گھر سے ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 12لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اقبال ٹاؤن میں افتخار کے گھر سے ڈاکو9لاکھ ، فیصل ٹاؤن میں حمزہ کے گھر سے 7لاکھ 50ہزار روپے ، گجر پورہ میں رضوان کے گھر سے 7لاکھ ، برکی میں عامر صدیق کے گھر میں کی فیملی کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔مصطفی آباد میں سرفرازاور اس کی فیملی سے ڈاکو 3لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے۔ گرین ٹاؤن میں شوکت اور اس کی فیملی سے ڈاکو 2لاکھ 50ہزار ،لیاقت آبادمیں حسنین اور اس کی فیملی سے 2لاکھ ، کوٹ لکھپت میں احسان اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے۔ شاہدرہ میں شہری کاشف سے 40ہزار روپے موبائل فون ، گوالمنڈی میں احمدسے 30ہزار اور موبائل فون ، ٹبی سٹی میں زین سے 20ہزار روپے اور موبائل فون ، قلعہ گجر سنگھ وحید سے 15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے گئے۔

علاوہ ازیں ڈیفنس سی، شادمان اور سمن آباد سے گاڑیاں اورراوی روڈ ، نیو انارکلی ، گرین ٹاؤن ، برکی ، شیراکوٹ اورسول لائنزسے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...