نواب ٹاؤن ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15سالہ نامعلوم لڑکی جاں بحق، ڈرائیور فرار

نواب ٹاؤن ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15سالہ نامعلوم لڑکی جاں بحق، ڈرائیور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار ) نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15سالہ نامعلوم لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے15سالہ نامعلوم لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -