پنجاب،24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات 9افراد جان بحق،640 زخمی

پنجاب،24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات 9افراد جان بحق،640 زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر ) پنجاب کے935مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں640افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں417افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 461ڈرائیو،23کم عمرڈرائیور،476مسافراور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 243 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 245 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں 95 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62حادثات میں 65 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1066متاثرین میں 821 مرد اور245خواتین شامل ہیں۔

مزید : علاقائی