اسلام پورہ ،45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(خبر نگار) اسلام پورہ کے علاقے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر نشئی قرار دے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ بازار میں واقع دکان کے باہر 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔