لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز نے رمضان المبارک کاسیکیورٹی پلان جاری کر دیا

لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز نے رمضان المبارک کاسیکیورٹی پلان جاری کر دیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے رمضان المبارک کاسیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعودنے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 12 ایس پی، 35ڈی ایس پی،84ایس ایچ اوز اور12 ہزار سے زائد جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔پولیس اہلکاروں کے علاوہ 13ہزار سے زائد رضا کار بھی مساجد و امام بارگاہوں پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔سحری، افطاری و نماز تراویح کے اوقات میں پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔شہر میں 32رمضان بازاروں اور 301مدنی دستر خوانوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ رمضان المبارک کے دوران شہر میں حساس علاقہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران حفاظتی انتظامات کے اوور آل فوکل پرسن ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ہونگے۔

Bac

مزید : علاقائی


loading...