بجلی کی بندش ، ماتحت عدا لتوں میں 50ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی

بجلی کی بندش ، ماتحت عدا لتوں میں 50ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی

لاہور(نامہ نگار)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں بجلی بند رہنے کی وجہ سے 50ہزار سے زائد کیسوں کی سماعت نہ ہوسکی ،بجلی کی بندش کے باعث عدالتوں کے تمام کمرے سارا دن اندھیرے میں ڈوبے رہے ، کچھ دیر ساتھ دینے کے بعدیوپی ایس بھی جواب دے گئے ۔بجلی کی راہ تکتے تھک ہار کر عدالتوں میں آئے سائلین بھی گھروں کو روانہ ہوگئے ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں سائلین کو کیسوں میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔سیشن کورٹ، سول کورٹ اور دیگر عدالتوں میں صبح 8بجے سے کر عدالتی اوقات تک بجلی بند رہی جس سے عدالتوں میں کیسوں کی سماعت نہ ہوسکی ،ملزمان اور سائلین عدالتوں کے باہر سارا دن رہے آخر مجبور ہو کر عدالتوں نے کیسوں میں اگلی تاریخیں دے د یں بجلی بند ہونے کی وجہ سے عدالتوں کے کمرے اور برآمدے تاریکی میں ڈوبے رہے ،جن عدالتوں میں یو پی ایس تھے وہ بھی 12بجے کے بعد بند ہو گئے، یوں پچاس ہزار کیسوں میں کام نہ ہوسکا۔

مزید : علاقائی