6سالہ بچی کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کا کیس ملتوی

6سالہ بچی کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کا کیس ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے 6سالہ نورفاطمہ کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے کیس کی سماعت 19مئی تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور کی نورفاطمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کی طرف سے تین گواہوں کا بیان قلمبند کرایا گیا۔ 19 مئی کو ملزم کے وکیل کو جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے عمران کے دیگر دو الگ الگ کیسوں کی سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔ قصور پولیس نے تین الگ الگ چالان پیش کررکھے ہیں جن کی باقاعدگی سے سماعت جاری ہے۔ مجرم عمران علی کو زینب قتل کیس میں پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

مزید : علاقائی