خاتون کے بال خراب کرنے پر بیوٹی سیلون کے مالک کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ

خاتون کے بال خراب کرنے پر بیوٹی سیلون کے مالک کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) خاتون کے بال خراب کرنے پر بیوٹی سیلون کے مالک کے خلاف صارف عدالت میں 7لاکھ 67ہزار روپے کے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکردیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار خاتون کنول شہزاد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ بیوٹی سیلون کی تعریف سن کر اپنے بال بنوانے کے لئے گئی تو مالک نے اس کے سر پر پرانا تیل لگا دیا جس سے اس کے بال خراب ہوگئے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بال خراب کرنے پر مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے 18مئی کو طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -