قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے جوتے فیکٹری میں ساتھی ورکر کو قینچی سے وار کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ملزم خان بہادر نے جیل سے اپنے وکیل خواجہ محمد نوید کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال کی عدالت میں ہوئی۔ مقدمہ کے مطابق ملزم بند روڑ پر واقع جوتے بنانے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا ،اس کا ساتھی ورکر سے جھگڑا ہوا اور ملزم نے اس پر قینچی سے حملہ کیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ عدالت نے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی