سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ ، ملزمان نے حاضری لگوائی، سماعت آج تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ ، ملزمان نے حاضری لگوائی، سماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج 17مئی تک ملتوی کرنے کاحکم جاری کر دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔پولیس کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے ۔ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے باعث عوامی تحریک کے وکلا ء انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں ہو سکے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے استغاثہ پر سماعت کی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔510 /14 مقدمہ میں 58 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

Ba

مزید :

علاقائی -