ایک ایس پی، دو ڈی ایس پیز سمیت 8 افسروں کو اشتہاری قرار دے دیاگیا

ایک ایس پی، دو ڈی ایس پیز سمیت 8 افسروں کو اشتہاری قرار دے دیاگیا

  



لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے پلاٹ پر قبضہ کے 8سال پرانے استغاثہ پر سماعت کرتے ہوئے ایک ایس پی، دو ڈی ایس پیز سمیت 8پولیس افسروں کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے مذکورہ بالا حکم جاری کیا ہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ عدالتی حکم پر عدالت میں پیش نہ ہونا افسران کی نااہلی ظاہر کرتا ہے اور پولیس افسران کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے 8سال پرانا استغاثہ التواء کاشکارہے۔جن افسروں کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے ان میں ایس پی راشد سندھو ، ڈی ایس پی ناصر محمود، جاوید گجر، انسپکٹر شیخ اصغر ، انسپکٹر اظہر ثاقب ، ایس ایچ او طاہر اکرام اور انچارج انویسٹی گیشن سرور سمیت 8پولیس افسرشامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...