ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپین شپ کیلئے5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپین شپ کیلئے5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تائیکوآنڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ کیلئے5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے میڈیا کو بتایاکہ چیمپین شپ 22 سے 28 مئی تک ویتنام میں کھیلی جائے گی جس میں 3کھلاڑی اور 2آفیشل جائیں گے، کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان، عمر سعید اور علی زر اقبال شامل ہیں جبکہ آفیشل میں اسلام آباد تائیکو آنڈو ایسوسی ایشن کے صدر جلال حیدر خان بطور منیجراور کورین کوچ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سے ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ توقع ہے کہ قومی ٹیم چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرکے کامیابی سمیٹے گی۔