سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہر شاہ کا اپنے اوپر حملہ کرنیوالو ں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہر شاہ کا اپنے اوپر حملہ کرنیوالو ں کیخلاف کارروائی کا ...

  



لاہور(پ ر )کینسر میں مبتلاا سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ،ریڈیو تجزیہ نگار طاہر شاہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریس کلب گراؤنڈ میں اپالو کلب کے فائنل میچ کے دوران ان پر نارتھ زون کے خزانچی نصیر شہزاد اور امپائر تصدق جمال نے حملہ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں حملہ آوروں نے مجھے واضح انداز میں کہا کہ تم ہمارے خلاف لکھتے ہواس لئے تمہار ا یہ حال کیا ہے ۔سید طاہرشاہ نے مزید کہا کہ میں کرکٹ بورڈ کی کوتاہیوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو منظر عام پر لاتا ہوں ۔انہوں نے لاہور ریجن کے موجودہ چیئرمین شاہ ریز خان نیازی ،کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ،چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کی کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔انہوں نے نے مطالبہ کیاکہ ایمپائر تصدق جمال پر ہر طرح کی کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی لگاتے ہوئے ایسے عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی سزا دیں ورنہ کرکٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے خودکشی کر لوں گا

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...