ایشین گیمز ، قومی سکوا ش کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا

ایشین گیمز ، قومی سکوا ش کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا

  



اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ آج جمعرات سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4 مرد اور تین منتحب شدہ خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کو افطاری کے بعد سہری تک دو سیشن میں تربیت دیں گے۔ ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دریں اثناء پاکستان سکواش فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والی ایشیئن گیمز کے لئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائل 18 فروری کو لئے تھے جس میں سے کوریا میں مارچ میں ہونے والی ایشیئن ٹیم چیمپین شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔ قومی ٹیم نے اس ایونٹ میں مردوں کے مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایف بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ کیلئے انہی کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے۔ ایشیئن گیمز میں مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ خواتین مقابلوں میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...