انگلش سلیکٹرز کا ڈوم بیس پر چانس

انگلش سلیکٹرز کا ڈوم بیس پر چانس

  



لندن(یو این پی)ایڈ اسمتھ کی سربراہی میں انگلش سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کیخلاف نوجوان آل راؤنڈر ڈومینک بیس پر چانس لے لیا جو رواں سیزن میں سمرسٹ کی جانب سے صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔ انگلینڈ انڈر 19 اور انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کرنے والے ڈوم بیس نے دو ہزار سولہ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈیبیو پر 21 رنز کے عوض چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ گزشتہ سیزن میں 36 وکٹیں حاصل کرنے والے آف اسپنر کی ایم سی سی کی جانب سے جیک لیچ کا بہترین متبادل سمجھا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...