بنگلہ دیش میں عام انتخابات،بی پی ایل میں تاخیر کا امکان

بنگلہ دیش میں عام انتخابات،بی پی ایل میں تاخیر کا امکان

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش میں رواں سال عام انتخابات کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ میں تاخیر کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ طے شدہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں شروع ہونا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کے ممبر سیکرٹری اسماعیل حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے ہمارے لئے لیگ میں شریک سات ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنا چیلنجنگ ہو گا، کئی ٹیموں کے مالک بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اسلئے ہم لیگ کے جنوری میں انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔لیگ میں تاخیر سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا انٹرنیشنل شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو گا، زمبابوین ٹیم نے جنوری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے لیکن لیگ کی وجہ سے یہ سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہو سکے گی۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کے ممبر سیکرٹری اسماعیل حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے ہمارے لئے لیگ میں شریک سات ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنا چیلنجنگ ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی